بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ کٹھ پتلی وزیراعظم نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، اب ان کے جانے کا وقت آگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لالہ موسی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوذرداری نے کہا کہ عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا،آج بھی غیر جمہوری کوششیں جاری ہیں، 70 سال سے جمہوریت کو نہیں چلنے دیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے، ہمارے راستے میں کنٹینرز رکھ دیے گئے ہیں، قافلے کی قیادت خود کر رہا ہوں،آج حقیقی جمہوری نمائندے اکھٹے ہوئے ہیں، آج گوجرانوالہ میں عوامی سمندر حکومت کے لیے جواب ہوگا۔
پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو آج کورونا کا خیال آیا ہے، وزیراعظم کہتے تھے جلسے کرنے ہیں تو کنٹینرز ہم دیں گے، لیکن آج تو ہمارے راستے کنٹینرز لگا کر بند کردیے گئے ہیں۔
بلاول نے مزید کہا کہ کٹھ پتلی وزیراعظم جنہوں نے عوام کا جینا دوبھر کردیا ہے، ان کے جانے کا وقت آگیا ہے، عوام کے مینڈیٹ، عوام کی طاقت کو ماننا ہوگا، آج بھی غیر جمہوری کوششیں جاری ہیں، 70 سال سے جمہوریت کو نہیں چلنے دیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
