حکومت نے اپوزیشن کے جلسوں کا جواب عوامی سطح پر دینے کا فیصلہ کرلیا۔
ذرائع کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اپوزیشن کے جلسوں کا جواب جلسوں سے دینے کی منظوری دے دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف اپنا پہلا جلسہ سات نومبر کو کرے گی۔ حافظ آباد میں ہونے والے جلسے میں وزیر اعظم عمران خان خود شریک ہوں گے ۔ پارٹی نے جلسے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔
وزیر اعظم جلسہ کے دوران حافظ آباد میں یونیورسٹی آف حافظ آباد کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے جبکہ حافظ آباد اسپتال کا اعلان بھی کریں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی سنٹرل پنجاب کے صدر اعجاز احمد چوہدری نے وزیر اعظم کو اپوزیشن کے جلسوں کا جواب جلسوں سے دینے کی تجویز پیش کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
