
ملزمان کی سزاؤں کیخلاف اپیل میں اہم گواہوں کی فہرست مرتب کرنےکا حکم
سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرموں نے سزا کو سندھ ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق سانحہ بلدیہ فیکٹری کے مجرمان زبیر چریا اور رحمان بھولا نے سزا کو چیلنج کیا۔ان دو نوں مجرمو ں کی جانب سے ایڈووکیٹ عامر منسوب نے اپیل دائر کی۔
وکلا نے جمع کرائی گئی اپیل میں مؤقف اختیار کیا کہ انسداد دہشت گردی کی عدالت کے فیصلے میں حقائق کو نظر انداز کیا گیا۔
واضح رہے کہ سانحہ بلدیہ فیکٹری کیس کا فیصلہ 8 سال بعد گزشتہ ماہ 22 ستمبر کو انسداد دہشت گردی کی عدالت کی جانب سے سنایا گیا۔ جس میں مجرمان رحمان بھولا اور زبیر چریا کو سزائے موت سنائی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News