
وزیر اعظم عمران خان نے اشیائےخوردونوش سستی کرنے کے لیے تمام وسائل بروئےکار لانے کا اعلان کردیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر جاری بیان میں وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پیر سےشروع ہونےوالےآئندہ ہفتے ہماری حکومت اشیائے خوردونوش سستی کرنے کے لیے تمام ریاستی وسائل بروئےکار لائے گی۔
عمران خان نے کہا کہ ہم پہلے ہی مہنگائی کےعوامل کاجائزہ لیتےہوئے تعین کررہےہیں کہ آیا رسد میں واقعی کمی ہے یا مافیا کی جانب سے ذخیرہ اندوزی و اسمگلنگ وغیرہ قیمتوں میں اضافے کا سبب ہیں یا دالوں اور پام آئل وغیرہ کی عالمی منڈی میں بڑھتی ہوئی قیمتیں اس کی وجہ ہیں۔
Or a price rise due to international prices such as for palm oil, lentils etc. From next week we will have our strategy in place & action will begin using all state organisations & resources to bring down food prices.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 10, 2020
انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ ہفتے سے ہم اپنی حکمت عملی نافذ کریں گے اور اداروں سمیت تمام ریاستی وسائل بروئے کار لاتے ہوئے اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں کمی کے لیے اقدامات کا آغاز کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News