
کراچی کے مزید علاقوں میں مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق شہرقائد میں متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو مائیکرواسمارٹ لاک ڈاؤن سے متعلق موصول ہونے والی فہرست اور خط میں کہا گیا ہے کہ ضلع وسطی کے چار علاقوں میں کورونا کے 46کیسز رپورٹ ہوئے، ضلع وسطی میں نارتھ کراچی، نارتھ ناظم آباد، گلبرگ اور لیاقت آباد شامل ہیں۔
ضلع وسطی اور شرقی کے ڈی ایچ اوز نے متعلقہ ڈپٹی کمشنرز کو فہرست بھجوا دی۔
اس کے علاوہ جمشیدٹاؤن، یوسی7، یوسی10، الخلیج ٹاور اور المصطفی کے علاقے بھی ضلع شرقی کا حصہ ہیں جہاں پر مائیکرو اسمارٹ لاک ڈاؤن لگانے کی تجویز سامنے آئی ہے۔
ضلع شرقی کے علاقوں سے بھی کورونا کے کیسز رپورٹ ہورہے ہیں، ضلع شرقی میں گلشن اقبال، یوسی 14 اور یوسی 6 شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News