صوبائی وزیرفیا ض الحسن چوپان کا کہنا ہے کہ بلوچستان کی آزادی کی بات کوئی محب وطن پاکستانی سیاستدان نہیں کر سکتا، صاف ظاہر ہو رہا ہے کہ پی ڈی ایم کے تانے بانے بھارت سے ملتے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف اپنا نام بھی ان لاپتہ افراد کی فہرست میں شامل کر لیں جن سے کل انہوں نے اظہار ہمدردی کیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ مکس اچار پارٹی ایک سرکس کی طرح عوام کو محظوظ کرنے میں مصروف ہے، عوام پی ڈی ایم جلسے میں حواس باختہ قائدین کے ہوشربا انکشافات سے محظوظ ہو رہے ہیں۔
صوبائی وزیر اطلاعات نے مزید کہا کہ پاکستانی سیاست میں چور دروازے سے داخل ہونے والے نواز شریف آج جمہوریت کے ٹھیکیدار بنے بیٹھے ہیں جب کہ سندھ کے وڈیروں کو شاید کوئی دوسرا حکمران بھی قبضہ مافیا ہی لگتا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
