مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز جاتی امراء سےریلی کی صورت میں گوجرانوالہ جلسے کےلئے روانہ ہو گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے روانگی سے قبل ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج 22 کروڑ عوام کے حقوق کے لیے نکلے ہیں، گوجرانوالہ کے عوام ،بھائی، بہنیں ہمارے قافلے میں شامل ہوں۔
انہوں نے کہا کہ ہم محنت کشوں، تاجروں، بے روزگاروں، نوجوانوں اور خواتین کے حقوق کے لیے باہر نکلے ہیں، ہم عوام کے ووٹ کو عزت دلانے کے لیے نکلے ہیں۔
سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ عوام کے راستے میں نہ آئیں، ہم عوام کی ہی نہیں آپ کے حقوق کی بھی جنگ لڑ رہے ہیں۔
مریم نواز نے مزید کہا کہ پولیس اور انتظامیہ نے آئین اور قانون کی پاسداری کا حلف اٹھایا، کسی جعلی حکمراں کے تحفظ کا نہیں، سب لوگ قانون اور آئین کی جنگ میں ہمارے قافلے میں شامل ہوں۔
واضح رہےکہ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرجاری اپنے ایک پیغام میں مریم نواز نے کہا کہ میں 45 منٹ میں اپنی رہائش گاہ کے مین گیٹ تک ہی پہنچ پائی ہوں۔
In 45 mins I have only reached my residence gate. pic.twitter.com/0vaU0pLqQo
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 16, 2020
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
