دورہ میانوالی میں وزیر اعظم نے تحصیل عیسی خیل اور ملحقہ تحصیلوں کے لیے صاف پانی کی سپلائی کے منصوبے کا فضائی جائزہ لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے دورہ عیسی خیل، میانوالی کے دوران صاف پانی کی سپلائی کے منصوبے کا فضائی جائزہ لیا گیا ہے جہاں پر وزیراعظم نے کیڈٹ کالج عیسی خیل میں نئے ہاسٹل بلاک کا افتتاح بھی کیا ہے۔
وزیراعظم نے علاقے خصوصاً خٹک بیلٹ کے لیے صاف پانی کی سپلائی کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھا ہے جس میں 80 فیصد وفاقی حکومت اور 20 فیصد پنجاب حکومت مہیا کرے گی جبکہ صاف پانی سپلائی منصوبے کی کل لاگت 3.2 ارب روپے ہے۔
PM @ImranKhanPTI performs ground-breaking of a clean drinking water supply scheme for Isa Khel, particularly Khattak Belt. pic.twitter.com/VK5ZgdN8cj
Advertisement— Information Ministry (@MoIB_Official) October 24, 2020
اس منصوبے سے 3.4 میلین گیلن یومیہ پانی کی سپلائی ممکن ہو سکے گی جبکہ سہولت تقریباً ڈھائی لاکھ آبادی پر مشتمل 87 دیہات اور 151 بستیوں کو مہیا ہو گی اور اس منصوبے کو بجلی شمسی توانائی سے حاصل ہوگی۔
اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اس میں خشک موسم کے لیے 3 مہینوں تک کے استعمال کا پانی ذخیرہ کیا جاسکے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
