
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ سارے لٹیرے وزیراعظم عمران خان کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے پریشان ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ 2 ماہ پہلے ہاتھ جوڑ رہے تھے اور اب مراد علی شاہ 18 تاریخ کو کراچی میں جلسے کی تیاری کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اس وزیراعلی نے پورے شہر کو لاک ڈاؤن کر دیا تھا اور اس وزیر اعلی نے لوگوں کو بے روزگار کر دیا تھا، آج بھی اور کل بھی انہوں نے کراچی میں بیشتر مقامات کو سیل کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی کے قول اور فعل میں تضاد ہے، ایک طرف کہتے ہیں کہ کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں اور دوسری جانب جلسہ کرنا چاہتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ یہ سارے لٹیرے اس بات سے پریشان ہیں کہ عالمی ادارہ صحت نے وزیر اعظم عمران خان کا نام لیکر کہا کہ انہوں نے کورونا وائرس پر کیسے قابو پایا ہے۔
خرم شیر زمان نے بتایا کہ ان کو یہی تکلیف ہے موجودہ وفاقی حکومت کی اتنی مقبولیت کیسے ہوئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News