
وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک ہم منصب سے ٹیلی فونک رابطہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی نے ترک وزیر خارجہ میولوت چاوش اولو کوترکی کے 97ویں ری پبلک دن کی مبارک باد دی ہےاور انھوں نے پشاور دھماکے پر اظہار افسوس کیا۔
اس موقع پر ترک وزیر خارجہ نے کہا کہ اسلامو فوبیا کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا بیان قابل ستائش ہے۔
ذرائع کے مطابق ٹیلی فونک رابطے میں دو طرفہ تعلقات اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
شاہ محمود قریشی نے ایف اے ٹی ایف سےمتعلق پاکستان کے لیے ترکی کی حمایت پر شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News