گوجرانوالہ جلسہ، مسلم لیگ نون اور جے یوآئی کے کارکن گتھم گتھا
گوجرانوالہ جلسے سے قبل مسلم لیگ نون اور جے یوآئی کے کارکن...
حکومت مخالف جماعتوں کے زیر اہتمام حکومت مخالف تحریک (پی ڈی ایم) کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے جس میں اپوزیشن لیڈر سمیت تمام اراکین شامل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق مشترکہ اپوزیشن کی جانب سے گوجرانوالہ جناح اسٹیڈیم میں حکومت مخالف تحریک کا جلسہ کیا جارہا ہے جس کے لئے کارکنوں کی بڑی تعداد جلسہ گاہ میں پہنچ گئی ہے۔

آج گوجرانوالہ میں جناح اسٹیڈیم میں خطاب کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے کہا ہے کہ آج وہ حکومت کہاں ہے جو کہتی ہے کہ میرے خلاف 5 لوگ بھی نعرے لگادیں تو میں اقتدار چھوڑ دوں گا۔
مریم نواز کا کہنا تھا کہ اسلام آباد کا منظر کوئی نہیں بھولا ہے کہ جہاں مائیں، بہنیں، بوڑھے بزرگ سب اپنی تنخواہوں کے لئے ریڈ زون میں موجود تھے، میں ان لوگوں کے لئے آواز اٹھانے آئی ہوں۔
مریم نواز نے کہا ہے کہ عوام کے منتخب نمائندے نکال دیئے جاتے ہیں جبکہ کسی کو یہ حق نہیں ہونا چاہیئے کہ وزیراعظم کے دفتر سے اٹھا کر پھینک دیا جائے کیونکہ یہ صرف عوام کا حق ہے ۔
ان کا کہنا تھا کہ جہاں پر ووٹ کو عزت نہیں دی جاتی ہے وہاں پر یہی حال ہوتا ہے جو آج پاکستان کی معیشت کا ہورہا ہے۔

آج گوجرانوالہ میں جناح اسٹیڈیم میں خطاب کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ مریم نوازکےشکرگزارہیں جنہوں نےپی ڈی ایم جلسےکی میزبانی کی۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے یہ بھی کہا کہ پی ڈی ایم کے تمام قائدین کو مبارکباد پیش کرتا ہوں، گجرونوالہ کے عوام سے پہلی دفعہ مخاطب ہوں اور میرا آپ سےایک ہی سوال ہے،دوسال ہوگئےکیا تبدیلی پسند آئی۔

سابق وزیراعظم میاں نواز شریف نے گوجرانوالہ میں جناح اسٹیدیم میں پی ڈی ایم کے جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج عوام نے مجھ سے اپنی محبت کا ثبوت دیا ہے۔
میاں صاحب کا کہنا تھا کہ عوام کے چہرے مایوس اور دکھی نظر آرہے ہیں اور یہ سب دیکھ کر میں آپ سب سے براہ راست مخاطب ہو کر آپ کے مسائل پوچھنا چاہتا ہوں۔
میاں نواز شریف نے عوام کو مخاطب کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج تو گردوں کا مریض اپنا علاج نہیں کرواسکتا ہے جو کہ ہمارے دور میں مفت مہیا کیا جاتا تھا۔
انہوں نے کہا ہے کہ غریب انسان کیسے اپنی زندگی کا بسر کر رہے ہیں اور کس طرح ایک وقت کی روٹی پورے خاندان کو میسر ہوئی ہے وہ بھی اس مہنگائی کے دور میں۔
انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج سونے کی قیمت آسمانوں میں ہے اور روپے کی قدر مٹی میں مل گئی ہے، اس طرح ملک کیسے ترقی کریگا۔
نواز شریف کا کہنا تھا کہ آج وہ حکومت اور لیڈرز کہاں ہیں جو کہتے تھے کہ عوام کو ایک لاکھ نوکریاں دیں گے، نوکریاں تو نہیں دی گئی لیکن غریب کے منہ سے ایک ایک نوالہ ضرور چھین لیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز کا قافلہ گوجرانوالہ پہنچ گیا ہے جبکہ کچھ دیر قبل انہوں نے ٹوئیٹ کے ذرئعے بتایا تھا کہ ان کے قافلے کو لاہور سے نکلنے کے لئے 6 گھنٹے کا وقت لگا ہے۔
AdvertisementTook us 6 hours precisely to get out of Lahore ! Ek samandar tha logon ka ! Now rushing to Gujranwal. Crossed Kamoki.
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 16, 2020
قبل ازیں حکومت مخالف تحریک کی سربراہی کے لئے مریم نواز کا جاتی عمرہ سے گوجرانوالہ کی جانب رواں کارواں شاہدرہ میں شدید ٹریفک میں پھنس گیا ہے جو کہ کچھ دیر میں گوجرانوالہ پہنچے گا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے اکاؤنٹ سے ٹوئیٹ کے ذریعے مریم نواز نے شاہدرہ زندہ باد کا نعرہ لگایا ہے۔
AdvertisementShahdra zindabad pic.twitter.com/u6VaesV7Iw
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 16, 2020
جلسے میں شرکت کے لئے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو اپنے قافلے سمیت وزیرآباد کی جانب گامزن جس کے بعد وہ گجرانوالہ پہنچے گے۔
علاوہ ازیں لاہور میں پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان ریلی کی قیادت کرتے گجرانوالہ کی جانب روانہ ہوچکے ہیں۔
دوسری جانب ن لیگی رہنما عطاء اللہ تارڑ اور عابد رضا کوٹلہ کی جانب سے جی ٹی روڈ پر کنٹینر اٹھانے کی کوشش کی گئی جس کے باعث عطاء اللہ تارڑ اور عابد رضا کوٹلہ کی انسپکٹر خداد تارڑ سے تلخ کلامی ہوگئی۔
عطاء اللہ تارڑ نے انسپکٹر کو کنٹینر سائیڈ پر کرنے ہدایت دی جس پر انسپکتر نے عطاء تارڑ کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ اگر آپ نے جانا ہے تو میرے اوپر سے گزر کر چلے جائے۔
یاد رہے کہ گوجرانوالہ کے جناح اسٹیڈیم میں پی ڈی ایم کی قیادت کیلئے80 فٹ لمبا 24 فٹ چوڑا اسٹیج تیار کیا گیا ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News