
پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی)کے رہنما خرم شیر زمان کا کہنا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کراچی کی تباہی پر ریلی نکال رہی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما سعید غنی کی پریس کانفرنس پر پی ٹی آئی کے رہنما خرم شیر زمان نےرد عمل دیتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی کی تباہی پر ریلی نکال رہی ہے۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ پیپلزپارٹی کراچی میں لسانی جھگڑوں کو ہوا دے رہی ہے۔جو اپنی یوسی گڑھی خدا بخش سے ہار گئےوہ کراچی کے مینڈیٹ پر بات کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ بلاول کی ریلیوں میں کرائے پر لوگوں کو لانے کی نشاندہی کرنے والے صحافی کو ہی ماردیا گیا۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ سعید غنی گفتار کے گلو بٹ بننے کی بجائے اپنی وزارت پر دھیان دیں۔ پی پی کی سندھ دشمنی 12 سال سے سندھ کی عوام برداش کررہی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پی پی کی کرپشن کے خلاف تحریک انصاف اب بلاول ہاؤس کے باہر احتجاج کرے گی۔
خرم شیر زمان نے کہا کہ وزیراعظم سندھ کے لوگوں کی خدمت کرتے رہیں گے۔ سندھ کے لوگ اب اپنے حقوق پی پی سے چھین کر لیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News