
سپریم کورٹ میں مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس سماعت کے لیے مقرر کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس مشیر عالم کی سربراہی میں دو رکنی بینچ شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے سے متعلق کیس کی سماعت کرے گا۔ کیس کی سماعت 27 اکتوبر کو ہو گی۔
عدالت نے پراسیکیوٹر جنرل نیب سمیت فریقن کو نوٹس جاری کر دیے۔
واضح رہے کہ چیئرمین نیب کی جانب سے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی گئی تھی۔
نیب نے آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں شہباز شریف کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی درخواست کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News