فیاض الحسن چوہان کا کہنا ہے کہ بھارت کا دہشت گرد چہرہ بے نقاب ہو گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ امریکی جریدے کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دہشت گرد ممالک کی فہرست میں بھارت پہلے نمبر پر آ گیا ہے، اس ریٹنگ سے نہ صرف پاکستان کے پرامن موقف کی تائید ہوئی بلکہ بھارت کا دہشت گرد چہرہ بھی بے نقاب ہوا۔
ان کا کہنا ہے کہ بھارت نے ہمیشہ پوری امت مسلمہ کو دہشت گرد بنا کر پیش کیا مگر آج وہ خود دہشت گرد ثابت ہو چکا ہے۔
صوبائی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا ہے کہ پاکستان ایک پر امن ملک ہے جو کہ دنیا میں امن کا خواہاں ہے اور اس مقصد کے حصول کے لیے پاکستان بین الاقوامی سطح پر اپنا بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
