اسد عمر
وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ سماجی فاصلے پرعمل درآمد نہ ہونے سے کورونا وائرس دوبارہ پھیل رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیراسد عمر کی زیرصدارت نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کا اجلاس ہوا، جس میں این سی اوسی کو ملک بھر میں کورونا کے پھیلاوَ سے متعلق آگاہ کیا گیا۔
اس موقع پراسد عمر کا کہنا تھا کہ بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے اقدامات انتہائی ضروری ہیں اور ماسک کا استعمال کورونا کے پھیلاؤ کو روکنے میں سب سے اہم ہے جبکہ شادی ہالز اور ریسٹورنٹس کورونا کے پھیلاؤ کے بڑے مرکز بن رہے ہیں۔
ذرائع کے مطابق این سی او سی کی جانب سے کورونا ایس او پیز پرعمل درآمد کرنے پر تعلیمی اداروں کی تعریف کی گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
