اپوزیشن جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے جلسے میں شرکت کے لیے لاہور سمیت مختلف علاقوں سے قافلے روانہ ہو گئے۔
پی ڈی ایم کا پہلا جلسہ آج گوجرانوالہ میں ہوگا ، جس کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن جامعہ اشرفیہ لاہور ، پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کائرہ ہاؤس لالہ موسیٰ ، مسلم لیگ (ن) کی نائب صدرمریم نواز جاتی امراء سےریلی کی صورت میں گوجرانوالہ روانہ ہوں گے ۔
ذرائع کے مطابق جاتی امرا کے باہر ن لیگی کارکنوں کی بڑی تعداد پہنچنا شروع ہوگئی ہے اور بکروں کا صدقہ بھی دیا گیا ہے۔
واضح رہےکہ جلسہ دوپہر3 بجے شروع ہوگا اور رات 12 بجے تک اسے ختم کرنا ہوگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
