بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر شبیہ الحسن اغوا
کراچی میں بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اورمعاون نائب صدر...
ملک کی تما م بڑی سیاسی جماعتوں ، شخصیات ، صحافی و تاجر برادری کی جانب سے بول نیٹ ورک کے صدر نبیل جکھورا اور معاون نائب صدر شبیہ الحسن کے اغوا کی مذمت کی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے ترجمان ندیم افضل چن نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہےکہ سندھ حکومت ان کی بازیابی کے لیے اقدامات کرے۔
معروف سیاسی رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا پر شدید مذمت کا اظہار کرتے ہوئےکہا کہ میڈیا سے وابستہ افراد کا کراچی سے اغواہونا باعث تشویش ہے۔
سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات کے چیئرمین سینیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔
ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماء اور وفاقی وزیر آئی ٹی سید امین الحق نے کہا کہ نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی سخت مذمت کرتے ہیں۔
پاکستان عوامی تحریک کے ترجمان نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ وزیر اعلیٰ سندھ اور آئی جی سندھ واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں فی الفور بازیاب کرائیں ۔
ترجمان پیپلزپارٹی عاجز دھامرا نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا ریاست مدینہ میں کھلے عام میڈیا سے وابستہ افراد اغوا ہورہے ہیں۔پیپلزپارٹی نبیل جکھورا کے اغوا کی سخت مذمت کرتی ہے۔
پاک سر زمین پارٹی کے سیکرٹری جنرل حسان صابر نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کے واقعے پر اظہار مذمت کرتے ہوئے آئی جی سندھ سے معاملے پر نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔
سندھ حکومت کے ترجمان مشیر قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضی وہاب نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کی بازیابی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائیں۔
صدر اسلام آباد ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے ان کی فوری بازیابی کا مطالبہ کیا۔
ترجمان بلوچستان حکومت لیاقت شاہوانی نے کہا کہ نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے کراچی میں اغوا کی مذمت کرتا ہوں، انہیں فوری بازیاب کیا جائے۔
سیکرٹری نیشنل پریس کلب انور رضا نے کہا کہ نیشنل پریس کلب اسلام آباد نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔حکومت سندھ اور وفاقی حکومت مغویوں کو فوری بازیاب کرائیں۔
آل سٹی تاجر اتحاد ایسوسی ایشن کے صدر شرجیل گوپلانی نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ قانون نافذ کرنے والے ادارے ان کے اغوا کا فوری نوٹس لیں۔
تحریک انصاف کے سینئر رہنما حلیم عادل شیخ نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ انہیں فوری بازیاب کرایا جائے۔
کراچی پریس کلب کے صدر امتیاز خان فاران کی طرف سے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا گیا کہ حکومت مغویوں کو فوری بازیاب کرائے۔
صوبائی وزیر تیمورتالپور نے نبیل جکھورا اور شبیہ الحسن کے اغوا کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ انہیں فوری بازیاب کرایا جائے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News