
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ اگر موازنہ کیا جائے تو سندھ حکومت کی کارکردگی دیگر صوبوں سے بہت بہتر ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ کی ملاقات ہوئی ہے۔
ملاقات کے دوران چیئرمین بلاول بھٹو زرداریکا کہنا تھا کہ ملک کے دیگر صوبوں کو بالخصوص شعبہ صحت میں سندھ کی ترقی کی پیروی کرنی چاہئیے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو وزیراعلی سندھ نے سندھ کی جانب سے انتظامی صورت حال جبکہ سندھ کے حوالے سے وفاقی حکومت کے اقدامات سے بھی آگاہ کیا گیا ہے۔
قبل ازیں چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کی سندھ کے محکمہ انسداد بدعنوانی و محکمہ صنعت کے وزیر جام اکرام اللہ دھاریجو سے بھی ملاقات ہوئی جس میں بلاول بھٹو کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ سندھ میں کرپشن کے خاتمے کے لئے مزید سخت اقدامات کئے جائیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو جام اکرام اللہ دھاریجو نے محکمہ انسداد بدعنوانی و محکمہ صنعت سے متعلق جبکہ سیاسی صورت حال کے حوالے سے بھی بریفنگ دی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News