ملک بھر میں سٹیزن پورٹل پر شکایات کے ازالے کا نظام اب صوبائی گورنرز دیکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے صوبوں میں موجود وفاقی اداروں میں شکایات کے ازالے کی ذمہ داری گورنرز کو دے دی گئی ہے۔
اس ضمن میں بتایا گیا ہے کہ دو سالوں میں 30 لاکھ سے زیادہ رجسٹریشن اس سسٹم پر عوام کا بے حد اعتماد ظاہر کرتے ہیں جبکہلوگوں نے 27 لاکھ شکایات جو 94 فی صد کے تناسب سے حل ہوئیں درج کرائیں ہیں۔
ملک بھر میں تمام سرکاری اداروں کے افسران کے لئے 8913 پاکستان سٹیزن پورٹل ڈیش بورڈز تشکیل دیئے گئے جبکہ صوبائی محکموں کے ساتھ صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی اداروں کے افسران کے لئے بھی ڈیش بورڈز تشکیل دے دیئے گئے۔
صوبوں میں وفاقی حکومتی اداروں کے ڈیش بورڈز کی تنظیمی لحاظ سے فہرست بھی دیکھی جا سکتی ہے۔
اس حوالے سے وزیراعظم نے کہا ہے کہ گورنرز صوبوں میں کام کرنے والے وفاقی حکومتی اداروں کے پی سی پی ڈیش بورڈز کی کارکردگی کا جائزہ لیں۔
علاوہ ازیں وزیراعظم نے پی ایم ڈی یو کو گورنرز کے دفاتر کے لئے خصوصی ڈیش بورڈ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے اور کہا ہے کہ نامزد کردہ فوکل پرسنز کو اس سے جلد سے جلد آگاہی فراہم کی جائے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
