Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی ڈی ایم پشاورجلسہ، موبائل سروس بند

Now Reading:

پی ڈی ایم پشاورجلسہ، موبائل سروس بند

پشاور میں پی ڈی ایم کا پاور شو آج ہوگا ، پشاورمیں پی ڈی ایم کے جلسے پر پابندی کے باوجود میدان سج گیا، تیاریوں کو حتمی شکل دی جارہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پشاورجلسہ گاہ کے اطراف میں موبائل سروس جزوی بند کر دی گئی ہے جبکہ جلسہ گاہ کو جانے والے مختلف روڈ بھی بند ہیں۔

ذرائع کے مطابق دلزاک روڈ،رنگ روڈ اور دیگر سڑکیں بند کر دی گئیں ہیں۔

واضح رہےکہ سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان اور مسلم لیگ ن کی نائب صدرمریم نوازسمیت پاکستان پیپلز پارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو اور دیگر قائدین خطاب کریں گے۔

ذرائع کے مطابق پشاورمیں انتظامیہ نے پی ڈی ایم کو تو جلسے کی اجازت نہیں دی لیکن کبوتر چوک میں جلسے کےلیے میدان سج گیا ہے۔

Advertisement

جلسہ گاہ میں 50 ہزارکرسیاں لگائی جائیں گی، 8 فٹ اونچا اور32 فٹ چوڑا اور120 فٹ لمبا اسٹیج بھی تیار کرلیا گیا ہے۔

پشاورمیں پی ڈی ایم جلسے کےلیے 4 ہزار سے پولیس افسران واہلکارامن وامان کی ڈیوٹی سرانجام دینگے، جبکہ جے یو آئی کے انصار الاسلام کے دستے بھی تعینات ہوں گے، اے این پی کے رہنماء بھی سرخ لباس میں شرکت کریں گے۔

صبح 11 بجے ہونے والے جلسے کے لیے دلزاک روڈ چوک کو پوسٹر اور بینرز سے سجادیا گیا ، جلسے سے پہلے رات کو آتش بازی بھی کی گئی۔

سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ناجائزحکمراں بذات خود کورونا ہیں، ملک میں ناجائز حکومت کے خلاف تحریک جوبن پر ہے، ایک ٹرمپ چلا گیا، اب پاکستانی ٹرمپ کو بھی چلتا کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ آج پشاور میں تاریخی جلسہ ہو کر رہے گا، عوام کے ووٹ چوری کرنے والوں کو آرام سے نہیں بیٹھنے دیں گے۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے ایک ٹویٹ میں کہا تھا کہ عوامی تحفظ کے معاملے پر غیر ذمہ دارانہ سیاست کی جا رہی ہے، اپوزیشن ایسے وقت جلسے کرنے پر بضد ہے جب کورونا پھیل رہا ہے۔

Advertisement

مولانا فضل الرحمان نے پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے مزید کہا کہ پشاور میں تاریخی جلسہ ہوگا جسے دیکھ کر حکومت کے ہوش اڑیں گے۔

دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے رہنماؤں پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ وہی پی ڈی ایم ہے جو سخت لاک ڈاؤن چاہتی تھی، پہلے یہ حکومت پر تنقید کرتے تھے، اب لوگوں کی صحت کے ساتھ لاپروائی کا سیاسی کھیل کھیل رہے ہیں۔

وزیراعظم کا کہنا ہے کہ کورونا پر عدالتی فیصلے کی حکم عدولی کی جارہی ہے، جلسہ ایسے وقت کیا جارہا جب کورونا کیسز تیزی سے بڑھ رہے ہیں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’ن لیگ نے 27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کیلئے پیپلزپارٹی سے حمایت مانگ لی‘
رواں مالی سال کے ترقیاتی فنڈز میں 300 ارب روپے کی کٹوتی کی تجویز
’’کراچی میں روڈ نہیں، صرف چالان ہیں، فیصلہ واپس نہ لیا گیا تو احتجاج ہوگا‘‘
پاکستان غزہ جنگ بندی معاہدے پر عمل درآمد کیلئے واضح موقف پیش کرے گا، دفترخارجہ
مشرف علی زیدی عالمی میڈیا کےلئے ترجمان وزیراعظم مقرر، عطا اللہ تارڑ کی تصدیق ، نو ٹیفکیشن جاری
پنجاب اسمبلی کا 34 واں اجلاس کل شروع ہوگا، اہم بلز اور حکومتی امور پر بحث متوقع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر