Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو کریں گے

Now Reading:

تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو کریں گے
مراد راس

وزیر تعلیم پنجاب کا کورونا کی مو جودہ صوتحال کے پیش نظر کہنا ہے کہ اگر تعلیمی ادارے بند کرنا پڑے تو یہ فیصلہ بھی کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب مراد راس نے ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئےکہا ہے کہ پہلے ہی کورونا وائرس کی وجہ سے تعلیم کا حرج ہوا اور بچوں کا تعلیمی نقصان ہوا۔

وزیر تعلیم پنجاب نے بتا یا کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) میں تعلیمی اداروں سے متعلق تجاویز دی ہیں،  کل پنجاب کے تعلیمی اداروں سے متعلق اجلاس طلب کیا ہے۔ صوبائی، ضلعی اور ملکی سطح پر کورونا کیسز میں اضافہ ہو رہا ہے۔

واضح رہےکہ گزشتہ روز وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کا کہنا تھا کہ اسکولوں کےحوالے سے فیصلہ اگلے ہفتے اجلاس میں ہوگا، بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر تعلیم نے بتا یا کہ  تجویز ہے کہ سلیبس کو کم اور گرمیوں کی چھٹیوں کو ختم کر دیں یا اکیڈیمک سال آگے کر دیں لیکن بچوں کی صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہوگا۔

وزیر تعلیم نے کہا کہ پورے ملک میں نصاب کو ایک کرنے کی کوشش کررہے ہیں، لوکل گورنمنٹ کا سسٹم تیار ہو گیا ہے، جلد نافذ کریں گے۔

کورونا کی دوسری لہر، 24 گھنٹوں میں 18 افراد جاں بحق

Advertisement

پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہر بے قابو ہو چکی ہے اور چو بیس گھنٹوں کے دوران   مزید 18 افراد جاں کی با زی ہا ر گئے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان میں کورونا سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 65 ہزار 927 ہوگئی جبکہ اموات کی مجموعی تعداد 7 ہزار 248 تک پہنچ چکی ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس کے 3 لاکھ 26 ہزار 674 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں۔

 اسلام آباد میں کورونا کیسز کی تعداد 25 ہزار 278 ہو چکی ہیں جبکہ مزید 2 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 265 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد میں کورونا کے 4 ہزار 99 مریض زیر علاج ہیں۔

آزاد کشمیر میں کورونا کیسز کی تعداد 5 ہزار 690 تک پہنچ گئی جبکہ ایک ہزار 348 مریض زیر علاج ہیں۔

Advertisement

آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے مزید ایک ہلاکت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 132 ہوگئی۔

خیبر پختونخوا میں کورونا مریضوں کی تعداد 43 ہزار 52  ہے اور اب تک ایک ہزار 318 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

سندھ میں ایک لاکھ 58 ہزار 559 کورونا کیسز ہو چکے ہیں جبکہ سندھ میں مزید 4 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 764 تک پہنچ چکی ہے۔

 پنجاب میں ایک لاکھ 12 ہزار 284 کورونا کیسز ہیں اور مزید 10 افراد کی موت کے بعد اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 519 تک پہنچ گئی ہے۔

 بلوچستان میں 16 ہزار 582 افراد متاثر اور اموات کی مجموعی تعداد 157 تک پہنچ چکی ہے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے 4 ہزار 482 کیسز اور 93 اموات رپورٹ ہو چکی ہیں۔

Advertisement

واضح رہےکہ پاکستان میں کورونا وائرس کی دوسری لہرشروع ہو چکی ہے، اس عالمی وبا سے نمٹنے کے لیے ایس اوپیز پر سختی سےعمل کرنا ہو گا۔

این سی او سی کے مطابق صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ  بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔

شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔

 حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سہیل آفریدی خیبر پختونخوا کے نئے وزیراعلیٰ منتخب، 90 ووٹ حاصل کیے
پاکستان کی بحری تاریخ میں نیا سنگِ میل؛ سب سے بڑا کنٹینر بردار جہاز کراچی پہنچ گیا
جسٹس (ر) محمد جنید غفار کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل کے چیئرمین تعینات
ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول 2025 میں پاک فوج کی بڑی کامیابی؛ گولڈ میڈل اپنے نام کرلیا
غزہ جنگ بندی؛ ٹرمپ اور سیسی کی دعوت پر وزیراعظم شرم الشیخ پہنچ گئے
گورنر خیبرپختونخوا نے علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ مسترد کردیا، 15 اکتوبر کو طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر