
وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہمارا مشترکہ عزم ہے کہ اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ایک پیغام میں وزیراعظم نے ملک کے دفاع اور دشمن عناصر کا بھرپور جواب دینے کی بات کی ہے۔
وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ہم نے پاکستان کے اندر بھارتی ریاستی دہشتگردی کے ناقابل تردید شواہد دے دئیے گئے ہیں اور دنیا ہمارے دئیے گئےثبوتوں پر خاموش نہیں بیٹھ سکتی ہے۔
We have provided irrefutable evidence of India's state sponsored terrorism inside Pak. Details of financial & material support & Indian state's direct involvement in terrorism have been given to the world which, in the face of this evidence, cannot remain indifferent or silent.
Advertisement— Imran Khan (@ImranKhanPTI) November 14, 2020
وزیراعظم نے کہا ہے کہ بھارت پاکستان کے اندر ریاستی دہشتگردی میں ملوث ہے اور انڈیا براہ راست پاکستان میں دہشتگردوں مالیاتی اور دیگر سپورٹ کررہا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہماری بہادر جانباز سیکورٹی ایجنسیز اور فورسز عوام کا تحفظ جاری رکھیں گے اور ہم اپنے ملک کا دفاع کرنا جانتے ہیں، اس لئے ہمارا مشترکہ عزم ہے کہ اپنے ملک کا دفاع جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہم پر امید ہیں عالمی برادری بھارت پر دباؤ ڈالے گی اور پاکستان میں دہشتگردی روکنے کے لئے دباؤ ڈالے گی تاہم پاکستان میں ہزاروں بے گناہوں کے قاتلوں کو سزا دینے کےلئے دباؤ ڈالے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News