Advertisement
Advertisement
Advertisement

شکریہ گلگت بلتستان

Now Reading:

شکریہ گلگت بلتستان

گلگت بلتستان الیکشن کے 23 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں ، جن میں سے پی ٹی آئی 9، پیپلزپارٹی 4،  ایم ڈبلیو ایم 1 اور 7 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کا میدان تحریک انصاف نے مار لیا، وزیراعظم عمران خان نے گلگت بلتستان میں ہونے والے انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی کامیابی پر جی بی کے عوام کا شکریہ ادا کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق  وزیراعظم عمران خان نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر دورۂ گلگت بلتستان کے دوران لی گئی اپنی تصویر شیئر کی اور جی بی کے عوام سے مخاطب ہوکر کہا کہ شکریہ گلگت بلتستان۔

شئیر کی گئی تسویر میں تصویر میں وزیراعظم نے سفید قمیص شلوار کے ساتھ نیلے رنگ کا کوٹ زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ سر پر گلگت بلتستان کی ثقافتی ٹوپی بھی پہنی ہوئی ہے۔

واضح رہےکہ گلگت بلتستان اسمبلی کے انتخابات کے لیے ووٹنگ کا عمل مکمل ہو گیا ہے جس کے بعد ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔

Advertisement

 گلگت بلتستان الیکشن کے 23 حلقوں کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج سامنے آ چکے ہیں , جن میں سے پی ٹی آئی 9، پیپلزپارٹی 4،  ایم ڈبلیو ایم 1 اور 7 نشستوں پر آزاد امیدوار کامیاب ہوئے۔

گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کی کُل 24 نشستیں ہیں جن میں سے ایک حلقے  گلگت 3 میں امیدوار کے انتقال کی وجہ سے الیکشن کو ملتوی کیا گیا۔

برف باری اور شدید سرم موسم کے باوجود قانون ساز اسمبلی کیلئے ووٹنگ میں عوام کا جوش و خروش رہا، ووٹنگ ٹرن اوور 50 فیصد سے زیادہ بتایا جاتا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)، پاکستان پیپلزپارٹی (پی پی پی)، پاکستان مسلم لیگ نواز (پی ایم ایل این)، پاکستان مسلم لیگ قائد اعظم (پی ایم ایل کیو)، جمیعت علماء اسلام فضل الرحمان (جی یو آئی ایف)، جماعت اسلامی (جے آئی)، مجلس وحدت المسلمین (ایم ڈبلیو ایم)، ایم کیو ایم پاکستان، آل پاکستان مسلم لیگ سمیت دیگر سیاسی و مذہبی جماعتوں  نے 23 حلقوں پر ہونے والے انتخابات میں حصہ لیا۔

Advertisement

شدید سرم موسم کے باوجود عوام کا جوش وخروش 

برف باری، بارش اور شدید سرم موسم کے باوجود گلگت بلتستان کی قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کے لیے  ووٹنگ کا عمل پُرامن انداز میں جاری ہے۔

 گلگت بلتستان قانون ساز اسمبلی کے لیے ہونے والے انتخابات میں عوام نے شدید سردی میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 عمر رسیدہ ووٹرز

گلگت ڈویژن کے ضلع نگر میں 98 سالہ بزرگ ووٹر شعبان علی نے شدید سرد موسم میں ووٹ ڈالا جبکہ ایک 80 سال سے زائد عمر کے ایک ٹانگ سے معذور بزرگ نے بھی اپنا ووٹ کاسٹ کیا۔

Advertisement

غذر میں ایک شہری نے شیر قلعہ میں ضعیف دادی کو ووٹ کاسٹ کرنے کا حق دینے کے لیے پیٹھ پر اٹھا کر پولنگ اسٹیشن تک پہنچایا، جس سے مقامی لوگوں میں ووٹ کے حق کے استعمال کا ولولہ ظاہر ہوتا ہے۔

یہاں کے عوام کا ماننا ہے کہ اپنے حقوق کا حصول ووٹوں سے ہی ممکن ہے۔

رجسٹر ڈ ووٹرز کی تعداد

گلگت بلتستان اسمبلی کے رجسٹرڈ ووٹروں کی تعداد 7 لاکھ 45 ہزار 361 ہے۔

Advertisement

مرد ووٹرز کی تعداد 4 لاکھ 5 ہزار 63 اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 39 ہزار 998 ہے، جبکہ 1 لاکھ 26 ہزار 997 ووٹرز کو پہلی مرتبہ اپنا حق رائے دہی استعمال کرنا تھا۔

پولنگ اسٹیشن کی تعداد

گلگت بلتستان کی 23 نشستوں پر ووٹنگ کے لیے 1 ہزار 260 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے تھے۔

مردوں کے پولنگ اسٹیشن کی تعداد 503، خواتین کے پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 395 جبکہ مرد و خواتین ووٹرز کے مشترکہ پولنگ اسٹیشنز کی تعداد 362 تھی۔

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان الیکشن، پولنگ اسٹیشنز پر ووٹرز کی قطاریں لگ گئی

گلگت بلتستان میں عام انتخابات کے لیے پولنگ جاری ہے، پولنگ اسٹیشنز...

الیکشن کے دوران سیکورٹی کے انتظامات

Advertisement

گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کی سیکورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور جی بی اسکاؤٹس شامل تھے۔

دیگر صوبوں سے 5 ہزار 700 اضافی پولیس نفری بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس گلگت میں کنٹرول روم قائم کیا گیا۔

الیکشن کے دوران موسم کی صورتحال

انتخابات کے دوران جی بی اے 13 ون پولنگ اسٹیشن نمبر 44 میں برف باری اور راستوں کی بندش کے باعث پولنگ تاخیر سے شروع ہوئی تھی۔

برف باری اور شدید سرم موسم کے باوجود قانون ساز اسمبلی کیلئے ووٹنگ میں عوام کا جوش و خروش رہا، ووٹنگ ٹرن اوور 50 فیصد سے زیادہ بتایا جاتا ہے۔

Advertisement

 اسکردو حلقہ 2 چنداہ میں منفی 6 سینٹی گریڈ بھی عوام کے جذبے کو کم نہ کر سکا، سینکڑوں لوگ  پولنگ اسٹیشنز کے باہر اپنی باری کے انتظار میں موجود رہے۔

مجموعی طور پر شدید سردی کے باوجود گلگت کے پولنگ اسٹیشنز میں لوگوں کی بڑی تعداد اپنے ووٹ کا حق استعمال کرتی نظر آئی۔

ووٹنگ کے اوقات کار

گلگت بلتستان کی 24 میں سے 23 نشستوں کے لیے ووٹنگ کا عمل گزشتہ روز صبح آٹھ بجے شروع ہوا جو شام پانچ بجے تک بنا کسی وقفے کے جاری رہا۔

انتخابی قواعد و ضوابط کے مطابق شام پانچ بجے تک پولنگ اسٹیشنز میں موجود افراد کو ووٹ ڈالنے کی اجازت بھی دی گئ۔

مزید پڑھیں

گلگت بلتستان انتخابات، 23 حلقوں میں پولنگ کاعمل جاری

گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی کے الیکشن آج ہو رہے ہیں اور...

Advertisement

الیکشن اورچیف الیکشن کمشنر کا بیان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز خان نے کہا کہ کہیں سے کسی بھی بدنظمی کی شکایت نہیں ملی۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ بیلٹ بکسز کی آر او آفس تک ترسیل اور نتائج کے لیے بھی فول پروف انتظامات کر رکھے ہیں۔

 

Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب کے کئی دورے کر چکا، حالیہ دورہ بالکل منفرد ہے،وزیراعظم
معاشی شرح نمو میں بہتری، نیشنل اکاؤنٹس کمیٹی نے 3.04 فیصد کی منظوری دے دی
سہیل آفریدی کون ؟ بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کیا تعلق ہے؟
پاکستان اور آئی ایم ایف مذاکرات میں پیش رفت، سول سرونٹس کے اثاثہ جات ڈکلیئر کرنے کی شرط پوری
یومِ استقامت ہمیں اتحاد، قربانی اور ایثار کا سبق دیتا ہے، سردار ایاز صادق
علی امین گنڈا پور مستعفی ہوگئے، استعفیٰ گورنر پختونخوا کو بھیج دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر