
ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے اہم اجلاس طلب کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسزکے پیش نظر وزیر اعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی برائے کوویڈ 19 کا اجلاس کل طلب کرلیا۔
اجلاس میں ملک میں کورونا کے بڑھتے کیسز سے متعلق جائزہ لیا جائے گا۔ این سی او سی حکام وزیراعظم کو کوویڈ 19 کی تازہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
اجلاس میں تعلیمی اداروں کی بندش، ایس او پیز سمیت اہم معاملات بھی زیر غور آئیں گے۔
اجلاس میں اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News