
شہباز شریف اور حمزہ شہباز کو بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج 5روز کے لئے پیرول پر رہا کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کو دوپہر 2 بجے کے بعد کوٹ لکھپت جیل سے رہا کیا جائے گا۔
ذرائع کے مطابق پیرول پر رہائی کے بعد شہباز شریف اور حمزہ شہباز ماڈل ٹاؤن یا جاتی امرا جائیں گے۔
بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ شریف میڈیکل سٹی رائیونڈ میں ظہر کی نماز کے بعد ادا کی جائے گی۔
شریف خاندان کے ذمہ دار ذرائع کے مطابق کورونا کی وجہ سے نماز جنازہ میں صرف 30 افراد کو شرکت کی اجازت ملی ہے۔
ذرائع کے مطابق بیگم شمیم اختر کی نماز جنازہ میں شریف خاندان کے انتہائی قریبی افراد شرکت کریں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News