
مسلم لیگی رہنما مریم نوازاسلام آباد ائیرپورٹ سے سکردو کیلیے روانہ ہو گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز گلگت بلتستان الیکشن کیلیے ن لیگ کی انتخابی مہم کو لیڈ کریں گی۔
ذرائع کے مطابق مریم نواز پی آئی اے کی پرواز پی کے 451 سے اسکردو روانہ ہوئی ، ترجمان مسلم لیگ ن مریم اورنگزیب بھی ان کے ہمراء ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کے میڈیا ڈیپارٹمنٹ نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز شریف کے دورہ گلگت بلتستان کی تفصیلات بھی جاری کردیں۔
مریم نواز انتخابی مہم کے سلسلے میں 7 روز گلگت بلتستان میں قیام کریں گی جبکہ وہ 5 نومبر کو سکردو پہنچیں گی۔
مریم نواز5 نومبر کو غواری،6 نومبر کو سکردو، 7 نومبر کو دمبوداس ، 8 نومبر کو گوہکوچ،10 نومبر کو استور اور 11 نومبر کوچلاس میں عوامی اجتماعات سے خطاب کریں گی۔
6 نومبر کو شگر سے سکردو تک ریلی بھی نکالی جائے گی 7 نومبر کو مریم نوازشریف دمبوداس میں منعقدہ استقبالیہ میں شرکت کریں گی ۔
مسلم لیگ (ن) گلگت بلتستان کے صدر اور سابق وزیراعلی حافظ حفیظ الرحمن مریم نوازشریف کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیں گے ۔
مریم نواز 8 نومبر کو گاہکوچ جائیں گی، مسلم لیگ (ن) ڈسٹرکٹ غذر کے زیراہتمام استقبالیہ میں شرکت کریں گی ۔
سا بق وزیراعظم نواز شریف کی صاحبزادی کو مسلم لیگ (ن) کی گلگت بلتستان میں پانچ سال کی حکومت کی کارکردگی، ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔
دورے کے دوران مسلم لیگ ن کی نائب صدر پارٹی امیدواروں، عہدیداروں، کارکنان، نوجوانوں اور بزرگ عمائدین سے ملاقات کریں گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News