Advertisement
Advertisement
Advertisement

راولپنڈی کے 5ہاٹ اسپاٹس سیل

Now Reading:

راولپنڈی کے 5ہاٹ اسپاٹس سیل

کورونا کیسز بڑھنے پرضلعی انتظامیہ نے راولپنڈی کے 5ہاٹ اسپاٹس کو کل سے 10دنوں کیلئے سیل کرنے کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ہاٹ اسپاٹس میں سیکٹر سی فیز 1 ڈی ایچ اے، گلشن آباد ،اسٹریٹ 10حالی روڈ ، بلاک بی 4 علامہ اقبال اسٹریٹ مسلم ٹاؤن، نجی ہاوسنگ اسکیم کے فیز 3 کے علاقے بھی ہاٹ اسپاٹ میں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق  19 سے 28 نومبر تک ان علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاون ہوگا۔

 اسمارٹ لاک ڈاؤن والے علاقوں میں ہر قسم کےاجتماعات پرپابندی ہوگی۔

مارکیٹس، شاپنگ مالز بند رہیں گے، ریسٹورنٹس، سرکاری و نجی دفاتر بند رہیں گے، پبلک ٹرا نسپورٹ کے ذر یعے آمدورفت بھی مکمل بند ر ہےگی۔

Advertisement

ضلعی انتطامیہ کے مطابق جنرل وکریانہ اسٹور، آٹا،چکی،پھل ،سبزی کی دکانیں کھلی رہیں گی۔

طبی سہو لیات کے مراکز، اسپتال، کلینکس، لیبارٹریز،میڈیکل اسٹورکھلےرہیں گے۔

اس کے علاوہ پیٹرول پمپس اورتندور صبح 9سے شام 7بجے تک کھلے ر ہیں گے۔

واضح رہے کہ کورونا کیسز بڑھنے پر لاہور کے مزید 12علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔

پولیس نےبیرئیر لگا کر علاقوں میں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے اور متعلقہ تھانے کی پولیس نے اسمارٹ لاک ڈاؤن پر مکمل عملدرآمد شروع کروا دیا ہے۔

ان علاقوں میں اضافی پولیس اہلکار تعینات کر دیے ہیں۔

Advertisement

جوہرٹاؤن ای ون، ای ٹو، ایف ون، ویلنشیاٹاؤن ایف ون بلاک،پیرا گون سٹی، جوہرٹاؤن کے بلاک ایف ٹو،جی ٹو،جی فور، جی فائیومیں اسمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا ہے۔

بوائزہوسٹل نمبر11،سپرنٹنڈنٹ ہاؤس پنجاب یونیورسٹی، ڈی ایچ اےفیزفورسیکٹرایف ایف،سی سی،بی بی،اےاے، ڈی ایچ اے فیز 3 سیکٹرایکس ایکس ،فیز1سیکٹراین،بلاک اے،بی بھی لاک ڈاؤن والے علاقوں میں شامل ہیں۔

اسی طرح ایف سی سی گلبرگ4کےعلاقوں کواسمارٹ لاک نافذ کرکے پابندیوں پر عملدرآمد کروایا جارہا ہے اور اہل علاقہ کو احتیاطی تدابیر کے تحت بلاضرورت گھر سے باہر نہ نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر