
فلسطین کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم نہ کرنے کے پاکستانی موقف کا خیرمقدم کیا گیا ہے۔
اس ضمن میں فلسطینی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ فلسطینی صدر محمود عباس نے وزیراعظم پاکستان عمران خان کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا ہے جس میں بتایا کہ ہم پاکستانی موقف کا خیر مقدم کرتے ہیں۔
پیغام میں فلسطینی صدر محمود عباس نے پاکستان کے تاریخی موقف کو سراہتے ہویے پاکستان کے کردار کی تعریف کی ہے اور کہا ہے کہ پاکستانی وزیر اعظم نے ان تاریخی اور بے لوث تعلقات کی تجدید کی ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کا موقف پاکستان اور فلسطین کے مابین تاریخی, برادرانہ اور بے لوث تعلقات کی گہرائی کا عکاس ہے، فلسطینی عوام اور قیادت کے لیے باعث تکریم اور تفاخر ہے۔
فلسطینی وزیر خارجہ ڈاکٹر ریاد المالکی کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان نے پاکستانی موقف کی تجدید کر کہ ہمارے فلسطینی عوام کے حقوق کی حمایت کی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News