Advertisement
Advertisement
Advertisement

شادی ہالز کی بندش ، مالکان کا عدالت جانے کا اعلان

Now Reading:

شادی ہالز کی بندش ، مالکان کا عدالت جانے کا اعلان
no functions gatherings or parties will be allow at night in Hyderabad

 شادی ہال مالکان نے ہالوں کی بندش کے خلاف عدالت جانے کا اعلان کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی اور لاہور کے شادی ہال مالکان کا اس سلسلے میں کہنا ہے کہ کیا جلسوں سے کورونا نہیں پھیل رہا صرف میرج ہالز سے پھیل رہا ہے؟  جیل جانے کو تیار ہیں پر شادی ہال بند نہیں کرینگے۔

ذرائع کے مطابق اس حوالے سے کراچی بینکویٹ ہال ایسوسی ایشن نے 20 نومبر سے شادی ہالز کی بندش کیخلاف احتجاج کی دھمکی دے دی۔

ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرے تاہم بصورت دیگر ہم احتجاج کریں گے۔

مزید پڑھیں

جیل جانے کو تیار ہیں پر شادی ہال بند نہیں کرینگے

بینکویٹ ہال ایسوسی ایشن کے صدر شارق میمن نے کہا کہ جیل...

Advertisement

کراچی کے مقامی بینکویٹ میں پریس کانفر نس سے خطاب کرتے ہوئے ان کہنا تھا کہ ہماری انڈسٹری سے وابستہ افراد7ماہ کے طویل عرصے کے لاک ڈاؤن کے بعد ایک بار پھر ہمارے کاروبار کو بند کیا جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ خدارا اپنے فیصلے پر نظر ثانی کرتے ہوئے یہ فیصلہ فی الفور واپس لیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ شادی ہالز کے مرکزی دروازوں پر ماسک اور سینی ٹائزر سمیت تمام ایس او پیز پر بھی عمل کرتے ہیں، انتظامیہ کی طرف سے مختلف شادی ہالوں کو سیل کرنے کا عمل انتہائی افسوسناک ہے اور کورونا ایس او پیز پر عمل کے باوجود ہمیں ہراساں کیا جاتا ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کیا کہ ہر شادی ہال سے کم و بیش 40 سے 50افراد کا روزگار وابستہ ہے اگر حکومت نے اپنا یہ فیصلہ واپس نہ لیا تو فاقہ کشی کی نوبت آن پہنچے گی۔

دوسری جانب لاہور میں بھی شادی ہال مالکان حکومتی فیصلے کیخلاف بول پڑے، ان کا کہنا ہے کہ ہم میرج ہالز بند کرنے کے فیصلے کو نہیں مانتے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ورلڈ اکنامک آؤٹ لک رپورٹ؛ معاشی شرح نمو 3.6 فیصد رہنے کا امکان
سندھ کی 33 شوگر ملز کو نوٹس جاری، یکم نومبر سے کرشنگ کا آغاز لازمی قرار
سرکاری افسران کے اثاثے ڈیکلئریشن میکنزم پر آئی ایم ایف کی تشویش
پاکستان کے آٹو سیکٹر سے بڑی خبر سامنے آ گئی
پاکستان اور روس کا تیل، گیس و معدنیات کے شعبے میں شراکت داری بڑھانے پر اتفاق
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر