Advertisement
Advertisement
Advertisement

کراچی میں سرکلر ریلوے بحال

Now Reading:

کراچی میں سرکلر ریلوے بحال
ٹرین

ٹرین

کراچی میں سرکلر ریلوے بحال ہوگئی ہے،مسافروں کو لے کر بن قاسم اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرینیں اپنی منزل پر پہنچ گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے گزشتہ روز کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کیا۔

 نامکمل کراچی سرکلرٹرین کا افتتاح کیا گیا ،جس کے بعد شہری آج سے کراچی سٹی سے پیپری تک سفر کرسکیں گے۔

سرکلرٹرین کا روٹ مختصراورٹرینوں کی تعدادمحدودکردی گئی ہے ، کراچی سرکلر ٹرین چلانے کے فیصلے میں آخری وقت میں مکمل تبدیلی کردی گئی تھی اور سرکلر ٹرین کراچی سٹی سے اورنگی تک چلانے کا فیصلہ مؤخرکردیا گیا۔

کراچی سرکلر ریلوے کی دس کوچز اور چارانجن پیپری سے اورنگی اپ اینڈ ڈاون چلائیں جائیں گے، بوگیوں میں آرم دہ نشستوں کے علاوہ علاوہ واش رومز، پنکھے، ٹی وی،وائی فائی اور موبائل چارج کرنے کی سہولیات بھی موجود ہوں گی۔

Advertisement

ریلوے ٹریک کے اطراف تاحال تجاوزات اور پکی کنسٹریکشن موجود ہے، ریلوے ذرائع کا کہنا ہے کراچی سٹی تا اورنگی کا روٹ دسمبر میں بھی بحال ہونا ممکن نہیں ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ کراچی سرکلر ریلوے کی ٹرنیں صبح ساڑھے چھ بجے سے شروع ہوں گی۔ ایک وقت میں دو ٹرینیں روانہ ہوں گی، ایک مارشلنگ یارڈ پپری ریلوے سٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک اور دوسری اورنگی اسٹیشن سے سٹی اسٹیشن تک۔

دونوں اسٹیشنوں سے ایک دن میں چار ٹرینیں چلیں گی۔

ہر ٹرین کے ساتھ پانچ بوگیاں ہوں گی اور ہر بوگی میں 100 مسافر ہوں گے۔

ہر ٹرین میں 500 مسافر سفر کرسکیں گے اور روزانہ آٹھ ٹرینیں چلیں گی۔

کراچی سرکلر ریلوے سے روزانہ چار ہزار مسافر سفر کر سکیں گے۔

Advertisement

وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا تھا کہ کراچی سرکلر ریلوے 25 سال بعد شروع ہورہی ہے۔

انھوں نے کہا کہ 40 کلومیٹر ٹریک مکمل کیا ہے، 13 اسٹاپ کے ساتھ سروس شروع کررہے ہیں، کراچی سرکلر ریلوے کا سارا کریڈٹ چیف جسٹس کو جاتا ہے، دوسال میں ٹریک بنے گا، یہ ایک دو دن کی بات نہیں ہے۔

 شیخ رشید نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کیساتھ مل کر کے سی آر چلانا چاہتے ہیں، کےسی آر25سال سے بند ہے ، 100مسائل ہیں ، 25 سال کا مردہ ٹریک زندہ ہورہا ہے، یہ چیف جسٹس کی کاوش ہے۔

Advertisement
Advertisement

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
لاہور اور کراچی کا فضائی معیار آج بھی زہریلا قرار
بیرون ممالک سکھوں کو نشانہ بنانے کیلئے "را" کے مجرمانہ نیٹ ورکس کا ایک اور وار
خیبرپختونخوا کی 13 رکنی صوبائی کابینہ تشکیل، حلف برداری آج ہوگی
استنبول مذاکرات؛ پاکستان اور افغان طالبان جنگ بندی کے تسلسل پر متفق
وزیر اعظم اور صدر مملکت کی بڑی بیٹھک؛ آزاد کشمیر میں ممکنہ سیاسی تبدیلیوں پر اہم گفتگو
اپنی قوت پر اعتماد کریں کوئی تمہارا بال بیکا نہیں کر سکتا، مولانا فضل الرحمن
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر