سربراہ پی ڈی ایم مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ بلاول اور مریم کے بیانات میں کوئی تضاد نہیں ہے، موجود ہ حکومت دھاندلی کی پیداوار ہے جس پر دونوں کا اتفاق ہے۔
تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ پی ڈی ایم کے جلسے شیڈول کے مطابق ہونگے۔
قبل ازیں سوات میں جلسے سے خطاب میں پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ ملک میں صاف شفاف الیکشن کرایا جائے اور حقیقی نمائندوں کو لایاجائے۔
مریم نواز نے کہا کہ نالائق اور سلیکٹڈ ہمارے سروں پر مسلط ہے اور سیاسی انتقام میں اتنے اندھے ہوگئے ہیں کہ انسانیت بھی بھول گئے۔
انہوں نے کہا ہے کہ ملک میں مہنگائی کا راج ہے ملک کا امن داؤ پر لگا ہوا ہے اور عوام ان سے جان چھڑانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
