
وزیر اعظم عمران خان نے نوجوانوں کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان سے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ملاقات کی۔
معاون خصوصی عثمان ڈار نےکامیاب جوان پروگرام سے متعلق وزیر اعظم کو بریفنگ دیتے ہوئے انہیں کامیاب جوان پروگرام میں قرضوں کی فراہمی سے متعلق پیش رفت سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار کی وزیراعظم عمران خان سے ملاقات، معاون خصوصی کی جانب سے ٹائیگرز فورس اور #KamyabJawan پروگرام میں پیشرفت کے حوالےسے مکمل بریفنگ
وزیراعظم نے نوجوانوں تک روزگارکے مواقع پہنچانے کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری بھی دے دی pic.twitter.com/LefZtbGIh7Advertisement— Kamyab Jawan (@KamyabJawanPK) November 16, 2020
عثمان ڈار نے وزیر اعظم کو نیشنل جاب پورٹل سے متعلق بھی تفصیلی آگاہ کیا۔
ملاقات میں ٹائیگر فورس کے حوالے سے مختلف امور پر بھی مشاورت کی گئی ۔ کورونا کی بڑھتی صورتحال کے پیش نظر ٹائیگر فورس کو دوبارہ زمہ داریاں دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
وزیر اعظم نے نوجوانوں کے روزگار کے لیے نیشنل جاب پورٹل کے قیام کی منظوری دے دی۔ نیشنل جاب پورٹل سے نوجوانوں کو ملک بھر میں ملازمتوں کے مواقع میسر ہوں گے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ نوجوان ملک کا قیمتی اثاثہ ہیں، نوجوانوں کو با اختیار بناناپی ٹی آئی حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News