
وزیراعظم عمران خان آج اتحادی جماعتوں کو ظہرانہ دیں گے۔
تفصیلات کے مطابق ظہرانے میں وزیراعظم اتحادیوں کو موجودہ سیاسی صورتحال پر اعتماد میں لیں گےاور اپوزیشن کی تحریک سے نمٹنے کیلئے مشاورت ہوگی۔
ذرائع کے مطابق چوہدری پرویز الٰہی کا بھی وزیراعظم کے ظہرانے میں شرکت کا امکان ہے۔
اتحادیوں کیلیے آج دوپہر تین بجے وزیراعظم ہاوس میں کھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔
عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید بھی ظہرانے میں آئیں گے جبکہ وفاقی وزیرامین الحق دعوت میں ایم کیو ایم کی نمائندگی کریں گے۔
جی ڈی اے کی نمائندگی فہمیدہ مرزا کریں گی۔
بلوچستان عوامی پارٹی کی زبیدہ جلال کی سربراہی میں وفد ظہرانے میں جائے گا۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی سابقہ اتحادی جماعت بی این پی مینگل کو دعوت نامہ ارسال نہیں کیا گیا۔
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے ترجمانوں کے اجلاس میں ایاز صادق کے قومی سلامتی کے منافی بیان کو عوامی سطح پر اٹھانے کی ہدایت دی گئی تھی۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان کی عوام فوج سے پیار کرتے ہیں، فوج مخالف بیانیے پرن لیگ میں تقسیم ہے۔
عمران خان نے ہدایت دی تھی کہ حکومتی بیانیہ اور اقدامات کو موثر طور پر اجاگر کیا جائے اور عوامی فلاح کے منصوبوں میں تیزی لائی جائے جبکہ وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کو بھی متحرک کرنے کی ہدایت کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News