عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے این سی او سی کے بڑے فیصلے
عالمی وباء سے بچاؤ کے لئے این سی او سی کی جانب...
پیپلز پارٹی کے سینئیررہنما قمر الزمان کائرہ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق قمر الزمان کائرہ نے خود کو قرنطینہ کر لیا ہے تاہم انھوں نے بخار ہونے پر تین دن قبل ٹیسٹ کروایا تھا ۔
ان کے پرسنل سیکرٹری کے مطابق قمر زمان کائرہ میں کورونا کی علامات نہیں ہیں۔
واضح رہےکہ کورونا ایک بار پھر پاکستان میں سر اٹھانے لگا ہے، اموات میں اتار چڑھاؤ جاری ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹے میں نو افراد جاں بحق ہوئے جبکہ اموات کی تعداد 6 ہزار 977 ہو گئی۔
مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی جبکہ 3 لاکھ 18 ہزار 881 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
این سی او سی کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران ایک ہزار 650 نئے مریض سامنے آئے۔
مریضوں کی تعداد 3 لاکھ 44 ہزار 839 تک جا پہنچی۔
این سی او سی کے مطابق 972 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔ 3 لاکھ 17 ہزار 898 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News