کورونا دوسری لہر، مزید 21 افراد جاں بحق ہو گئے
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس سے متا ثرہ مزید 21...
پاکستان میں عالمی وبا کورونا کی دوسری لہر کے وار بڑھتے جا رہے ہیں ،کراچی میں سرکاری اسکول کورونا کیسز سامنے آنے پربند کر دیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ بوائز ہائر اسکول سچل گوٹھ کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا۔
گورنمنٹ بوائز ہائر اسکول سچل گوٹھ میں کورونا کے مثبت کیسز آنے کے بعد ڈسٹرکٹ ایجوکیشن افسر نے ایک ہفتے کے لیے اسکول بند کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق اسکول کے تمام کلاس رومز میں ڈس انفیکٹنٹ اسپرے کیا جائے گا جب کہ اسٹاف اور طلبا قرنطینہ میں رہیں گے۔
اس کے ساتھ ساتھ ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ اساتذہ کلاس رومز میں طلباء کے سماجی فاصلے کو یقینی بنائیں اور طلباء و طالبات ماسک لازمی پہنیں۔
اس ضمن میں واضح کیا گیا ہے کہ تعلیمی اداروں میں دوبارہ کورونا کیسز رپورٹ نہ ہونے پر ڈی سیل کرنے کا بھی عمل جاری ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News