
وفاقی وزیر برائے مواصلات مراد سعید کا کہنا ہے کہ عوام نے ثابت کر دیا کہ وہ عمران خان کے ساتھ ہیں۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مواصلات مراد سعید نے خیبر پختونخوا میں سہولت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کو قرضوں کی دلدل میں دھکیلنے والوں نے آج کل سیاسی سرکس لگا رکھا ہے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ اپوزیشن چاہتی ہے کہ ان کو لوٹ مار پر معاف کر دیا جائے۔ عوام قومی دولت لوٹنے والوں کو معاف نہیں کریں گے۔
مراد سعید کا کہنا تھا کہ حکومت کے تمام اقدامات کا مقصد پسماندہ طبقے کی بہتری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News