ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج
لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی کرنے...
لائن آف کنٹرول (ایل او سی) پر بھارتی فوج کی فائرنگ سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فورسز کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔
تازہ واقعے میں بھارتی فوج نے باگسر سیکٹر میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا۔
بھارتی فورسز کی فائرنگ سے 45 سالہ شہری زخمی ہوگیا جسے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ بھارتی فورسز نے 25 ستمبر کو بھی ایل او سی کے بروہ سیکٹر پر بلا اشتعال فائرنگ کی تھی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا تھا۔
بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 2 افراد زخمی ہوئے تھےجن میں 8 سال کا بچہ بھی شامل تھا۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News