Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج

Now Reading:

ایل او سی پر سیز فائر کی خلاف ورزی، پاکستان کا بھارت سے احتجاج
دفتر خارجہ

لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرنے پر پاکستان   نے بھارت سے شدید احتجاج کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق لائن آف کنٹرول(ایل او سی) پر سیز فائر کی خلاف ورزی  کرنے پر پاکستان   نے سینئر بھارتی سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے احتجاج ریکارڈ کرایا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ بھارت کی قابض افواج نے گذشتہ روز کنٹرول لائن کے جندروٹ سیکٹر میں بلااشتعال فائرنگ کی جس سے دو شہری شدید زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں

ایل او سی پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ، 18 سالہ لڑکی شہید

لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ سے 18...

 ترجمان نے کہا کہ بھارت کی اس طرح کی بے وقوفانہ حرکتیں 2003 کے سیز فائر معاہدے کی صریح خلاف ورزی ہیں۔  بھارت کنٹرول لائن اور ورکنگ بارڈر پر تناؤ بڑھا کر مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین صورتحال سے توجہ ہٹا نہیں سکتا۔

Advertisement

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ  رواں برس بھارت نے اب تک فائر بندی انتظام کی 2530 خلاف ورزیاں  کی ہیں۔ رواں برس بھارتی اشتعال انگیزیوں میں 19 معصوم شہری شہید اور  197 شدید زخمی ہوئے۔

مزید پڑھیں

ایل او سی پر غیر ملکی سفارتکاروں کی بھارتی فائرنگ کے متاثرین سے ملاقات

لائن آف کنٹرول (ایل او سی)  پر غیر ملکی سفارتکاروں  نے بھارتی...

انہوں نے کہا کہ بھارتی فورسز مسلسل لائن آف کنٹرول، ورکنگ باونڈری پر شہری آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں۔   بھارت کا معصوم شہریوں کو جان بوجھ کر نشانہ بنانا قابل مذمت ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ  بھارت کی پے در پے اشتعال انگیزیاں خطے میں امن و سلامتی کے لیے خطرہ ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر