
گلگت بلتستان کے حلقے جی بی ایل اے 3 میں پولنگ کا عمل پرامن طریقے سے جاری ہے، شدید سردی کے باوجود لوگ بڑی تعداد میں ووٹ کاسٹ کرنے گھروں سے نکل آئے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق گلگت بلتستان کے حلقے جی بی ایل اے 3 میں ملتوی ہونے والی پولنگ آج ہورہی ہے ، الیکشن کی تمام تیاریاں مکمل ہیں اور ووٹرز کا جوش وخروش قابل دید ہے۔
حلقہ جی بی ایل اے تھری میں پولنگ صبح 8 بجے شروع ہوگئی ، جو بغیر کسی وقفے کے شام 5 بجے تک جاری رہے گی.
ذرائع کے مطابق اس حلقے میں پی ٹی آئی امیدوار جعفرشاہ کے انتقال کے باعث پولنگ ملتوی کی گئی تھی۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹنگ کے لئے تہتر پولنگ اسٹیشن قائم کئے گئے ہیں، جن میں مردوں کے31،خواتین کے35اور7مشترکہ پولنگ اسٹیشنز ہیں، مجموعی طور پر ڈیڑھ سو پولنگ بوتھ بنائے گئے ہیں، جن میں 81مردوں کےلئےجبکہ 69خواتین کےلئےمختص کئے گئے ہیں۔
حلقہ نمبر3میں رجسٹرڈ ووٹرزکی تعداد41ہزار360ہے، جن میں مرد ووٹرزکی تعداد 22ہزار341 اورخواتین ووٹرز کی تعداد19ہزار19ہے۔
جی بی ایل اے تھری میں آٹھ آزاد سمیت پندرہ امیدواروں میدان میں ہیں۔
پی ٹی آئی نے مرحوم جعفرشاہ کی جگہ ان کے بیٹے سہیل عباس کوٹکٹ دیا ہے، ن لیگ نےذوالفقارعلی اور ق لیگ نےکیپٹن (ر)محمدشفیع کومیدان میں اتاراہے۔
پیپلزپارٹی کےصوبائی نائب صدر آفتاب حیدر اس حلقےسے امیدوارہیں اور سابق وزیر تعمیرات محمد اقبال بھی آزاد امیدوارکی حیثیت سے مقابلے میں شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News