
وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی سربراہی میں پارٹی رہنماؤں اور ترجمانوں کا اجلاس ہوا۔
وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان انتخابات جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پی ڈی ایم کا بیانیہ مسترد کردیا۔ گلگت بلتستان میں حکومت بنا کر مسائل حل کریں گے۔
عمران خان نے کہا کہ اپوزیشن کو ملک سے کوئی غرض نہیں ہے، انہیں صرف اپنے مفادات کی فکر ہے۔ اپوزیشن کو این آر او نہیں دیں گے۔
ترجمانوں کو کرپشن مقدمات پر مشیر داخلہ و احتساب شہزاد اکبر نے بریفنگ دی۔
وزیر اعظم نے شریف فیملی کے خلاف کرپشن مقدمات کو اجاگر کرنے کی ہدایت کردی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News