Advertisement
Advertisement
Advertisement

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے الیکشن سے متعلق الزامات مسترد کردئیے

Now Reading:

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے الیکشن سے متعلق الزامات مسترد کردئیے
گلگت بلتستان

چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے بلاول بھٹو کی جانب سے الیکشن کے حوالے سے لگائے جانے والے الزامات مسترد کردئیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان راجا شہباز نے کہا ہے کہ بلاول ایک بڑی جماعت کے سربراہ ہیں، انہیں اس طرح کے باتیں زیب نہیں دیتی۔

انہوں نے کہا ہے کہ حقیقت کو سامنے رکھ کر بات کریں، ہوا میں تیر نہ چلائیں اور یہ تمام  واویلا کرنے والے الیکشن کمیشن میں ثبوت لاکررجوع کریں۔

انہوں نے کہا کہ جی بی کےعوام میں غلط فہمیاں پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، کچھ جماعتیں الیکشن کو داغدار کرنا چاہتی ہیں تاہم کوئی بھی انتخابی عمل آئین کےخلاف ہوا ہےتو ثابت کریں۔

یاد رہے کہ اس سے قبل بلاول بھٹو نے کہا کہ گلگت بلتستان کی عوام نے پیپلز پارٹی کو زیادہ ووٹ دیئے لیکن فائنل نتیجہ نہیں بتایا جا رہا اور اب آر ٹی ایس کا بہانہ نہیں ہے، پیپلز پارٹی خواتین کے ووٹوں کے حقوق کا تحفظ کرے گی، الیکشن کمشنر نےعوام کو بیچ دیا وہ اپنا عہدہ نہیں سنبھال سکے۔

Advertisement

چئیرمین پاکستان پیپلز پارٹی نے کہا کہ جی بی 21 میں پولنگ بکس چوری ہوا تھا اور پیپلز پارٹی کارکنان نے دھاندلی کے خلاف سرد موسم میں احتجاج کیا۔

انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا الیکشن ونگ ہے، کیا الیکشن کمشنر دو ماہ کے لیے عہدے پر بیٹھنا چاہتے ہیں لیکن یہ حکومت تو جنوری تک ہو گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
شرم الشیخ، وزیراعظم شہباز شریف کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں، فلسطین سے یکجہتی کا اعادہ
انکم ٹیکس ریٹرن کی تاریخ میں توسیع کی جائے، ایف پی سی سی آئی کا مطالبہ
شرم الشیخ، وزیر اعظم اور صدر محمود عباس کی ملاقات، فلسطینی عوام کو خراج تحسین
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی، ہنڈریڈ انڈیکس 5300 پوائنٹس گر گیا
شرم الشیخ میں غزہ امن معاہدہ؛ وزیراعظم شہباز شریف کا اہم بیان سامنے آگیا
علی امین گنڈاپور کا استعفیٰ قبول شدہ، گورنر نے غیر آئینی اقدام کیا، اسپیکر کے پی کے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر