Advertisement
Advertisement
Advertisement

آج پاک سرزمین پارٹی کا کراچی میں پاور شو ہوگا

Now Reading:

آج پاک سرزمین پارٹی کا کراچی میں پاور شو ہوگا

پاک سرزمین پارٹی کا آج کراچی کے باغ جناح میں پاور شو ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق کراچی کے باغ جناح میں پاک سر زمین پارٹی کے زیر اہتمام عوامی جلسہ کیا جائے گا، باغ جناح میں جلسے کی تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہیں، پی ایس پی کے چئیر مین مصطفیٰ کمال خطاب کریں گے۔

جلسے کےلئے120 فٹ چوڑا اور 40 فٹ اونچا اسٹیج تیار کیا گیا ہے،جس کے آغاز کا وقت شام 4بجے رکھا گیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق جلسہ گاہ میں پارٹی پرچم، پینافلیکس پر مصطفی کمال کی تصاویر اور بینرز لگائے گئے ہیں جن پر کراچی کے وسائل اور اسے درپیش مسائل سے متعلق مختلف تحریریں درج ہیں۔

جلسہ گاہ پہنچنے والوں کیلئے تین مختلف مقامات پر پارکنگ کا انتظام کیا گیا ہے، عوام کی آسانی کیلئے باغ جناح میں تین بڑی اسکرین بھی لگائی گئی ہیں ۔

Advertisement

مزید پڑھیں

ملک میں اقتدار بچانے اور گرانے کا گیم آن ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سرزمین پارٹی (پی ایس پی) کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا...

ذرائع کے مطابق پاک سرزمین پارٹی کے صدر انیس قائم خانی کا جلسے سے متعلق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھاکہ 18  اکتوبر کو 11 جماعتوں نے یہاں جلسہ کیا، پاک سرزمین پارٹی تنہا جلسہ کرے گی آج کا جلسہ کراچی والوں کا جلسہ ہے۔

پی ایس پی ترجمان کے مطابق پی ایس پی سرکاری وسائل کے بغیر تنہا پی ڈی ایم کی11 سیاسی جماعتوں کے جلسے کا جواب دے گی۔

واضح رہےکہ پارٹی چیئرمین مصطفیٰ کمال آج کراچی سمیت پورے پاکستان کے عوام کا مقدمہ لڑیں گے اور مسائل کا حل پیش کریں گے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
آذربائیجان ٹورازم بورڈ کا کامیاب روڈ شو اسلام آباد میں اختتام پذیر ہوگیا
ای ٹریفک چالان کی شفافیت کا پول کھل گیا، حیدرآباد کے شہری کو غلط چالان موصول
افغانستان کو امن کی ضمانت دینا ہوگی ، خواجہ آصف
ٹرمپ نے پاکستان بھارت کے درمیان جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں ، شہباز شریف
ٹی ایل پی کے سابق ٹکٹ ہولڈرز کا پُر تشدد سیاست سے لاتعلقی کا اعلان
پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کی سیاست میں مضبوط پوزیشن میں ہے، بلاول بھٹو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر