وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں وافر مقامات ایسے ہیں جن کو ماحول دوست اور پائیدار انداز میں عالمی سطح کے معیار پر تیار کیا جاسکتا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سیاحت سے جڑی آسٹرین کمپنی جان مینیزر کے چیئرمین نے وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔
ملاقات میں پاکستان میں سیاحتی شعبے میں بہتری سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سیاحت سے جڑی سہولیات میں بہتری کی تجاویز ،اسکیئنگ سہولیات کے قیام اور کوہ پیمائی کی تجاویز پر بھی غورکیا گیا۔
وزیر اعظم نےپاکستان میں سیاحتی سروسز میں غیر ملکی کمپنیوں کی دلچسپی کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں وافر مقامات ایسے ہیں جن کو ماحول دوست اور پائیدار انداز میں عالمی سطح کے معیار پر تیار کیا جاسکتا ہے۔۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
