Advertisement
Advertisement
Advertisement

یہ جانتے ہیں، عمران خان این آر او نہیں دے گا، وزیر اعظم

Now Reading:

یہ جانتے ہیں، عمران خان این آر او نہیں دے گا، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ آج سارے ڈاکو اپنی کرپشن بچانے کے لیے اکٹھے ہوگئے ہیں، یہ جانتے ہیں کہ عمران خان این آر او نہیں دے گا۔

تفصیلات کے مطابق  وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا میں سہولت کارڈ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ چپ رہے کہ این آراو مل جائے گا، یہ جانتے ہیں عمران خان این آر او نہیں دے گا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواز شریف لندن میں بیٹھ کراداروں پرحملہ کررہا ہے،نوازشریف فوج کو کہہ رہا ہےکہ بغاوت کریں، وہ اپنا پیسہ بچانے کے لیے فوج میں بغاوت کی کوشش کررہا ہے۔

عمران خان نے کہا پاکستان میں یکساں نظام تعلیم لارہے ہیں، غریب آدمی کے بچے بھی ڈاکٹر ،پروفیسر بن سکیں گے۔سول پروسیجر ایکٹ کے تحت کیسزکا فیصلہ ایک سال میں ہوگا، عدالتیں زمینوں کے کیسزسے بھری ہوئی ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ   ہرخاندان 10 لاکھ روپے تک کسی بھی اسپتال میں علاج کروا سکے گا۔علاج کروانے  کے لیے گھر مقروض ہو جاتے ہیں، نیاپاکستان ہاؤسنگ منصوبہ پہلی بارمتعارف کروا رہے ہیں، غریب آدمی اقساط پرگھر لے سکے گا۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ ریاست مدینہ کے اصولوں پرنیا پاکستان بنارہے ہیں   ۔

عمران خان نے کہا کہ سوات مکمل طورپربدلنے والا ہے، اس قسم کی خوشحالی آرہی ہے جو پہلے  کبھی سوات میں نہیں آئی۔سیاحت بہت تھوڑے وقت میں خوشحالی لاسکتی ہے، سیاحت کے باعث بیرون ملک سے پیسہ آئے گا، ڈالر آنے سے ملک میں خوشحالی آئے گی ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دوحہ میں شہید ہونے والے کون تھے ؟ نماز جنازہ و تدفین، امیرقطر کی شرکت
پابندی کے باوجود بھارت سے پاکستان کی درآمدات میں اضافہ
ملکی زر مبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوگیا
حب ڈیم مکمل بھر گیا،قابل استعمال ذخیرہ 6 لاکھ 46 ہزار ایکڑفٹ ہوگیا
کراچی، کورنگی جانے والے راستوں پر شدید ٹریفک جام کا وزیر اعلیٰ نے نوٹس لے لیا
8 سال بعد گھریلو گیس کنکشنز کی پابندی ختم کردی گئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر