گلگت بلتستان میں مقبول ترین لیڈرکون؟
گلگت بلتستان میں صوبائی اتخابات کی تیاریاں عروج ہیں اور ملک کی...
گلگت بلتستان قانون سازی اسمبلی کے الیکشن آج ہو رہے ہیں اور پولنگ کا عمل جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق24 میں سے 23 نشستوں کے لیے پولنگ صبح 8 بجے سے شام 5 بجے تک بلا تعطل جاری رہے گی ۔
ذرائع کے مطابق 7 لاکھ سے زائد ووٹر اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے جبکہ سوا لاکھ سے زیادہ پہلی بار ووٹ ڈالیں گے۔
مرد ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 82 ہزار 9 سو ستانوے اور خواتین ووٹرز کی تعداد 3 لاکھ 21 ہزار پچھہتر ہے۔
گلگت بلتستان کے 3 ڈویژن 10 اضلاع پر مشتمل ہیں، گلگت ڈویژن میں گلگت، ہنزہ، نگر اور غذر کے اضلاع شامل ہیں۔
انتخابات میں تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی سمیت کئی جماعتیں حصہ لے رہی ہیں تاہم پی ٹی آئی، (ن) لیگ اور پی پی میں کاٹنے کا مقابلہ متوقع ہے۔
پیپلز پارٹی، تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) اور دیگر جماعتوں کے رہنماؤں کو بھرپور سیاسی مہم کے بعد آج عوامی رائے کا شدت سے انتظار ہے۔
گلگت بلتستان اسمبلی کے الیکشن کی سیکیورٹی کے لیے 13 ہزار 481 اہلکار تعینات ہیں، جن میں پولیس، رینجرز اور جی بی اسکاؤٹس شامل ہیں۔
دیگر صوبوں سے 5 ہزار 700 اضافی پولیس نفری بھی الیکشن ڈیوٹی پر تعینات کی گئی ہے جبکہ سینٹرل پولیس آفس گلگت میں کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق الیکشن کمنشر گلکت بلتستان راجہ شہباز خان نے کہا ہے کہ انتخابات کے لیے تمام انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ گلکت بلتستان اسمبلی کے انتخابات آزادانہ، منصفانہ اور غیر جانبدرانہ انداز میں کرائے جائیں گے۔
گلگت بلتستان میں آج موسم کا کیا حال ہے؟
گلگت بلتستان میں آج پہاڑوں پربرف باری شروع ہوگئی ہے، استور کےبالائی علاقوں ، میر ملک، رٹو، چیلم اور منی مرگ میں برفباری جاری ہے، زیادہ برفباری ہونے پر پولنگ اسٹاف اور ووٹرزکو مشکلات پیش آنے کا خدشہ ہے۔
استور میں برفباری اور بارشوں کے باعث رابطہ سڑکیں شدید متاثرہونےکا بھی خدشہ ہے، رابطہ سڑکوں کوبحال رکھنےکیلئے ہیوی مشینری الرٹ ہے۔
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News