Advertisement
Advertisement
Advertisement

پی آئی اے گوادر سے پورے ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلائے گا،ارشد ملک

Now Reading:

پی آئی اے گوادر سے پورے ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلائے گا،ارشد ملک
ارشد ملک

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا ہے کہ نئے گوادر ائیرپورٹ پر پی آئی اے گوادر سے پورے ملک اور بین الاقوامی پروازیں چلائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او پی آئی اے کی راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری آمد ہوئی جہاں صدر راولپنڈی چیمبرز محمد ناصر مرزا، گروپ لیڈر سہیل الطاف اور دیگر عہدیداروں نے ان کا استقبال کیا

میٹنگ کے دوران چیمبرز کے عہدیداروں کی جانب سے گوادر کی اسلام آباد سے براہ راست پرواز کی درخواست کی جبکہ افغانستان، گوادر، یورپ و امریکہ کی پروازین چلانے اور بڑھانے کی استدعا بھی کی جس پر پی آئی اے سی ای او نے تعاون کی یقین دہانی اور گوادر آپریشن سپانسر کرنے کا وعدہ کیا۔

اس موقع پر سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے کہا کہ گوادر کی چھوٹی رن وے اور ری فیولنگ نا ہونے کے باعث ابھی پروازیں براستہ کراچی مجبوری ہے جبکہ گوادر کو فروغ دینے کے قومی مقصد کے تحت، پی آئی اے گوادر کی پروازوں  پر کوئی منافع نہیں کمائے گا۔

سی ای او پی آئی اے نے کہا کہ پی ائی اے افغانستان کیلئے تجارتی مقاصد کے تحت تمام اقدامات کی مکمل حمایت اور تعاون کرے گا۔

Advertisement

ارشد ملک نے یہ بھی کہا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکہ کی براہ راست پروازوں کا دارومدار پابندی کے خاتمے سے ہے، پی آئی اے نے اپنے حصے کے اقدامات مکمل کرلئے ہیں اب فیصلے کا انتظار ہے جس میں ریگولیٹر نے بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

سی ای او پی آئی اے ارشد ملک نے مزید کہا کہ راولپنڈی چیمبرز کیلئے خصوصی کارپوریٹ پیکج کا اعلان، تمام معملات پر جلد مفاہمتی یاداشت پر دستخط کیا جائے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
’’پاکستان زندہ باد رہے گا‘‘ شہدا کے ذکر پر ڈی جی آئی ایس پی آر کا لہجہ گلوگیر مگر پیغام واضح
وزیر اعظم کے دورہ ملائیشیا کے دوران کئی اہم معاہدوں پر بات چیت ہوئی، ترجمان دفتر خارجہ
قانون کو ہاتھ میں لینے والوں کو چھوڑا نہیں جائے گا، طلال چوہدری
دنیا کے تمام براعظموں کی بلند ترین چوٹیاں سر کرنے والا پاکستانی کوہ پیما
ہیلتھ سیکٹر میں بڑی پیش رفت؛ 10 ملین ڈالر سے جدید ادویات کی تیاری کا منصوبہ
نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد نہ ہونا دہشت گردی بڑھنے کا سبب ہے، ترجمان پاک فوج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر