کورونا سے مزید 1499 افراد متاثر
پاکستان میں کورونا وائرس کے مزید 1499 افراد میں مہلک وائرس کی...
عالمی وبا کورونا وائرس کے سبب پاکستان میں مزید25 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں اور مرنے والوں کی مجموعی تعداد 6ہزار968ہوگئی ہے۔
نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے اعدادوشمار کے مطابق 24 گھنٹوں کے دوران ایک ہزار 436 نئے کیسز سامنے آئے، ملک بھر میں ایکٹو کیسز کی تعداد 17ہزار804 ہوگئی۔
ذرائع کے مطابق کورونا کی دوسری لہر میں تیزی سے کیسز کی تعداد میں اضافہ ہو گیا،انتظامیہ نے بھی اقدامات مزید سخت کر دئیے۔
اب تک 3 لاکھ 18 ہزار 417 افراد کورونا کو شکست دے کر صحت مند ہوچکے ہیں۔
سندھ میں کورونا مریضوں کی تعداد 1لاکھ 49ہزار 542 اور پنجاب میں ایک لاکھ 6 ہزار 577 ہے۔
خیبرپختونخوا40 ہزار397، اسلام آباد21ہزار557، بلوچستان16ہزار55، آزاد کشمیر4 ہزار 703 اورگلگت میں 4358 کیسز رپورٹ ہو چکے ہیں۔
اس کے علاوہ کورونا وائرس کے باعث پنجاب میں 2 ہزار407 اور سندھ میں 2 ہزار 679 اموات ہو چکی ہیں۔
خیبر پختونخوا میں اموات کی تعداد ایک ہزار288، اسلام آباد238، بلوچستان154، گلگت بلتستان93 اور آزاد کشمیر میں109 ہو گئی ہے۔
واضح رہےکہ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے پاکستان میں کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے ماسک پہننا لازمی قرار دے دیا ہے۔
شہری گھروں سے باہر نکلتے وقت ماسک لازمی پہنیں۔
حکومتی اور نجی سیکٹرز کے دفاتر میں کام کرنے والوں کے لیے ماسک پہننا لازم ہوگا۔
#NCOC update:
624 new Coronavirus cases reported; 12 deaths in past 24 hours https://t.co/A0cXpByqsL via @appcsocialmedia— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) October 7, 2020
صوبائی حکومتوں کو ہدایت کی گئی ہے کہ بازاروں، شاپنگ مالز، پبلک ٹرانسپورٹ، ریسٹورنٹس میں ایس او پیز اور ماسک کو لازم قرار دیں۔
کورونا وبا ہم سب کا مسئلہ ہےاور انشاءاللہ ہم مل کر اسے دوبارہ پھیلنے سے روکیں گے۔ اسلیے موجودہ صورتحال میں ہر فرد پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ اپنا کردار ادا کرتے ہوئے احتیاطی تدابیر پر عمل کرے۔
مسک کا استعمال
ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھوتے رہیں
دوسروں سے 6فٹ کا فاصلہ رکھیں— Ministry of National Health Services, Pakistan (@nhsrcofficial) November 6, 2020
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News