مشترکہ مفادات کونسل کی جانب سے متفقہ طور پر ملک گیر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی صدارت میں مشترکہ مفادات کونسل کا اجلاس ہوا جس میں خواتین اور بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے 350ارب کے منصوبے پر اتفاق کیا گیا ہے۔
اجلاس میں وزیراعظم کی جانب سے ہدایت کی گئی ہے کہ بچوں میں غذائیت کی کمی دور کرنے کیلئے منصوبے کی میعاد 2025تک ہو گی۔
Prime Minister @ImranKhanPTI today chaired 43rd meeting of Council of Common Interests (CCI). Chief Ministers of Punjab, Sindh, Khyber Pakhtunkhwa and Balochistan were present. pic.twitter.com/xFhB9ilWVQ
Advertisement— Govt of Pakistan (@GovtofPakistan) November 11, 2020
دوران اجلاس فیصلہ کیا گیا ہے کہ بچوں میں سٹنٹنگ غذائی قلت کے خاتمہ کے لئے ملک گیر ڈیولپمنٹ پراجیکٹ لایا جائے گا جبکہ سٹنٹنگ کی روک تھام کےلئے 350 ارب روپے کی لاگت سے 5 سالہ پراجیکٹ ہوگا۔
اجلاس میں بتایا گیا ہے کہ وفاقی حکومت بچوں میں سٹنٹنگ کی روک تھام کےلئے 175 ارب فراہم کریگی جبکہ پراجیکٹ کے زریعے ڈیڑھ کروڑ خواتین اور 39 لاکھ بچوں کی غذائی قلت دور ہوگی۔
ملک میں توانائی کے بڑھتے مسائل دور کرنے کےلئے مشترکہ مفادات کونسل کا اگلا اجلاس آئندہ سال جنوری میں ہوگا جس میں بجلی گیس تیل پانی سے متعلق امور پر جنوری میں غور کیا جائیگا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
