Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملکی ترقی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے، وزیر اعظم

Now Reading:

ملکی ترقی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے۔

تفصیلات کے مطابق   وزیر اعظم عمران خان سے ملک کے معروف  صنعتکاروں پر مشتمل وفد نے ملاقات کی۔

وفد میں اعظم فاروق ،بشیر علی محمد ،محمد علی تابہ ،ثاقب شیرازی ،  فواد مختارِعارف حبیب  اور حسین داؤد شامل تھے۔

ملاقات میں حماد اظہر،عبدالرزاق داؤد، ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ اور ڈاکٹر عشرت حسین کے علاوہ اعلیٰ سرکاری حکام بھی شریک  تھے۔

وفد کے شرکاء  نے وزیراعظم سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ  کاروباری سرگرمیوں کو میسرحکومتی سرپرستی کے مثبت نتائج آنا شروع ہو چکے ہیں ۔

Advertisement

وفد کا کہنا تھا کہ  ملکی فارن ایکسچینج ریزرو کا بلند ترین سطح پر ہونا پاکستان کی معیشت میں استحکام کی عکاسی کرتا ہے۔  حکومتی معاشی ٹیم ہر وقت ان کی رہنمائی اور مسائل کے حل  کے لیے دستیاب ہوتی ہے۔

وفد نے مزید کہا کہ   حکومتی کاوشوں سے پاکستان  کے کرنٹ اکاؤنٹ کا خسارے سے نکل کر سر پلس ہونا معیشت  کے لیے انتہائی خوش آئند ہے۔

وفد کے شرکاء  نے وزیراعظم کی تعمیراتی شعبے کی سرپرستی پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ   اس وقت سیمنٹ کی کھپت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر ہے۔

وفد نے کہا کہ  کورونا وبا ءکے باوجود تعمیراتی سرگرمیوں میں تیزی اور ٹیکسٹائل برآمدات میں اضافے سے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہو چکے ہیں۔  لوگوں کو روزگار کے مواقع ملے ہیں۔

 وفد کے شرکاء نے حکومتی پالیسیوں پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے  معیشت کی بہتری  کے لیے اپنے خدمات پیش کیں۔

اس موقع پر وزیر اعظم نے کہا کہ  حکومت کا کام صنعتوں اور کاروباری سرگرمیوں  کے لیے آسانیاں اور سہولتیں فراہم کرنا ہے۔ ملکی ترقی و خوشحالی صنعتی شعبے اور کاروباری طبقے کی ترقی سے وابستہ ہے۔

Advertisement

عمران خان کا کہنا تھا کہ  حکومتی فیصلہ سازی کے عمل میں صنعتکاروں کی تجاویز کو شامل کیا جا رہا ہے جس سے   مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔

وزیر اعظم  نے صنعتکاروں کو ایکسپورٹس میں پیش آنے والے مشکلات کو جلد از جلد حل کرنے کی ہدایت کی اور  صنعتکاروں سے زراعت کے شعبے میں جدت لانے سے متعلق تجاویز مانگ لیں۔

وزیراعظم نے مختلف فصلوں کی پیداواری صلاحیت  بڑھانے  کے لیے بڑے پیمانے پرکارپوریٹ فارمنگ شروع کرنے  کے لیے تجاویز مانگ لیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چمن بارڈر پر بابِ دوستی مکمل طور پر سلامت، افغان طالبان کا جھوٹا دعویٰ بے نقاب
وزیراعظم شہبازشریف سے بلاول کی قیادت میں پی پی کے وفد کی اہم ملاقات
تصادم نہیں، تعاون وقت کی ضرورت ہے، جنرل ساحر شمشاد مرزا کا اسلام آباد سمپوزیم سے خطاب
کراچی، 48 انچ قطر لائن کی مرمت کا کام مکمل، متاثرہ علاقوں میں پانی کی فراہمی بحال
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں کتنا اضافہ ہوا، اسٹیٹ بینک نے بتا دیا
پاکستان کا پہلا اے آئی لرننگ پلیٹ فارم ’’ ہوپ ٹو اسکلز ڈاٹ کام ‘‘ لانچ کردیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر