Advertisement
Advertisement
Advertisement

سماجی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، صدر مملکت

Now Reading:

سماجی ترقی کیلئے سب کو اپنا کردار ادا کرنا ہے، صدر مملکت

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے کہا ہے کہ سماجی ترقی کیلئے حکومت کیساتھ سب کو بھی اپنا کردار ادا کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کا چنیوٹ ویلفیئرکمپلیکس کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان میں فلاحی کاموں کیلئے بڑی رقم خیرات کی جاتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستانی انتہائی کھلا دل اور وسیع ظرف رکھنے والی مہمان نواز قوم ہے جس نے 35لاکھ سے زائد افغان مہاجرین کو اپنے ملک میں پناہ دی جبکہ دنیا کے دیگر ترقی یافتہ ممالک جو ہر وقت ہمیں انسانیت اور اخلاقیات سمیت ہیومن رائٹس کا درس دیتے اور نصیحتیں کرتے ہیں انہوں نے 100 افغانی لینے سے بھی انکار کیا بلکہ ایسے ایسے قوانین بنائے کہ کوئی افغان مہاجر ان کے ملک میں داخل نہ ہوسکے۔

انہوں نے کہا کہ یہ پاکستانی قوم ہی ہے جس نے سال 2005 کے تباہ کن زلزلہ سے لے کر کورونا وائرس کی حالیہ عالمی وبا کے دوران جذبہ ایثار کے تحت خود بڑھ چڑھ کر متاثرہ افراد کی مدد اور ان کی بحالی کا بیڑا اٹھایا جس کی اقوام عالم کی تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی یہی نہیں بلکہ سیلاب ہو یا کوئی دوسری قدرتی آفت پاکستانی ہمیشہ اپنے تمام وسائل اور تن من دھن کے ساتھ قومی خدمت کے جذبہ اور اللہ کی رضا کی خاطر پیش پیش رہے۔

 انہوں نے کہا کہ پاکستان دنیا کی واحد ریاست ہے جہاں کسی بھی آزمائش یا مشکل کی گھڑی میں لوگ حکومت کے ساتھ ساتھ مخیر حضرات پر بھی بھروسہ کرتے ہیں جن کے دل اور جیبیں ہمیشہ کھلی رہتی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر